17 نومبر، 2025، 5:13 PM

پاکستان کا اسلام آباد کابل کے درمیان ایران کی ثالثی کا خیر مقدم

پاکستان کا اسلام آباد کابل کے درمیان ایران کی ثالثی کا خیر مقدم

پاکستان نے کابل کے ساتھ اختلافات کے حل کے لیے ایران کی ثالثی کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سفارتکار طاہر حسین اندرابی نے روزنامہ ڈان کو دیے گئے بیان میں کہا کہ ایران ہمارے لیے برادر اور دوست ملک ہے۔ پاکستان ہمیشہ مسائل کے پُرامن حل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری کا حامی رہا ہے اور ایران کی جانب سے پیش کردہ ثالثی کی تجویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔  

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا یقین ہے کہ ایران اس عمل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اندرابی نے کہا کہ وہ فریقین جو ثالثی کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، دراصل قانونی اور سیاسی لحاظ سے کمزور موقف رکھتے ہیں۔   

واضح رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں اسلام آباد اور کابل کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور استنبول میں ترکی اور قطر کی ثالثی میں منعقد ہوا، لیکن یہ مذاکرات کسی نتیجے پر ختم نہ ہو سکے کیونکہ دونوں فریق سرحدی دہشت گردی کو روکنے کے طریقہ کار پر متفق نہ ہو سکے۔ یہ مذاکرات اکتوبر میں خونریز سرحدی جھڑپوں کے بعد شروع ہوئے تھے۔  

ابتدائی جھڑپوں کے بعد مزید کئی واقعات پیش آئے اور پاکستان نے افغانستان میں گل بہادر نامی گروہ کے کیمپوں کو نشانہ بنایا۔ بالآخر دونوں فریقین نے ۱۵ اکتوبر کو عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا۔  

مذاکرات کا دوسرا دور ۲۵ اکتوبر کو انقرہ میں شروع ہوا لیکن ۲۹ اکتوبر کو پاکستان نے اعلان کیا کہ یہ مذاکرات بھی بے نتیجہ رہے۔ تاہم ترکی اور قطر کی کوششوں سے ۳۱ اکتوبر کو ایک مشترکہ بیان کے ذریعے مذاکراتی عمل کو دوبارہ زندہ کیا گیا۔ اس کے باوجود ۷ نومبر کو پاکستان کے وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ مذاکرات روک دیے گئے ہیں۔  

طالبان افغانستان نے مذاکرات کی ناکامی کے بعد پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل کر دیے۔

گزشتہ ہفتے ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے پاکستان اور افغانستان پر زور دیا کہ وہ سرحدی اختلافات کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھیں۔

News ID 1936546

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha